کھاریاں کی خبریں 11/5/2017

Chaudhry Mohammad Ali Tanveer

Chaudhry Mohammad Ali Tanveer

کھاریاں (عبدالعزیز گوندل سے) چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کے اعزاز میں شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے چیئرمین حاجی امتیاز احمد اور چوہدری سرفراز سبحانی کا پرتکلف ظہرانہ، ظہرانے کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی، چیئرمین یونین کونسل گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس چوہدری، چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک صفدرشہریا، چیئرمین یونین کونسل باہروال چوہدری سہراب خان، سٹاف آفیسر ٹو چیئرمین چوہدری شفقات عدالت، ملک عبدالرزاق الاعوان سٹیشنرز، شمیم محمد چوہدری، چوہدری زبیر کوٹلی بجاڑ،حاجی سلیمان امین ہاشمی،چوہدری بابر اکبرممبر،چوہدری یعقوب مہر باغانوالہ،حاجی صادق مہر باغانوالہ، چوہدری عبدالروف مہر باغانوالہ، چوہدری ذوالفقار گلیانہ، سنیئر صحافی عبدالعزیز گوندل، اعجازمرزا، سید تنویر نقوی،وحید نذیر، شکیل انصاری،باومحمد افضل الخدمت بھگوال، چوہدری جعفرحسین ککرالی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔
کھاریاں(عبدالعزیزگوندل)اس گئے گزرے دورمیں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں ان خیا لات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویرنے گلیانہ میں شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی چھٹی تقریب تقسیم اسنا دکے شرکاء سے خطاب میں کیاانہوں نے کہا کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئرمین حاجی امتیازاحمد ، ان کے بیٹے چوہدری سرفرازسبھانی ، چوہدری عمران سبحانی اور عزیزالرحمان مجاہدسمیت ساری انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہعلاقے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے، خواتین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ اتنے بڑے پیمانے پہ پراجیکٹس چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ ہر گاوں کے ہر کام کے لئے فنڈ دے۔ہرگاوں سے مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے جیسے ہم نے کوٹلہ میں کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی بنائی، جنڈالہ کو ماڈل ویلج بنایا اس میں سارا پیسہ کمیونٹی ہی کا تھا۔انہوں نے کہا کہ گلیانہ کی چیئرمین ڈاکٹر محمد عباس تو پڑھے لکھے ہیں میں ڈاکٹر محمد عباس سے کہتا ہوںکہ آپ بھی گلیانہ کو ماڈل ویلج بنائیں چوہدری محمد علی تنویر نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پہ بلا تفریق کام کررہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت میں ضلع گجرات میں سب سے زیادہ میگا پراجیکٹس اور عوامکی ریلیف کے منصوبے ہم نے شروع کروائے ہیں ۔ آج دیکھ لیں ہر طرف کارپٹڈروڈز کا جال بچھاہوا ہے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں عوام کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیںانہوں نے کہا کہ جون کے بعد ہم شمسہ روڈکی تعمیر کامنصوبہ بھی لارہے ہیںگلیانہ کی بلال شہید روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بھی پائپ لائن مین ہے۔اس موقع پہ چیئرمین یونین کونسل گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس چوہدری نے کہا کہ گلیانہ کے مسائل قائدین کو ازبر ہیںہم اپنے قائدین کی قیادت میں بہت جلد گلیانہ کو ماڈل ویلج بناکردم لیں گے گلیانہ ہی نہیں یونین کونسل گلیانہ کا ہر گاوں ماڈل ویلج بن جائے گا، ہم چوہدری محمد علی تنویرکے مشکور ہیں جنہون نے یونین کونسل گلیانہ کے لئے ہمیں 20,000,00بیس لاکھ روپے کی گرانٹ دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ ہم نے اگست 2014ئمیں شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کی بنیاد رکھی اب تک ہم شمسہ فری ووکیشنل تریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ میں 260سے زائدبچیوں، بیوہ خواتین اور بے سہارا خواتین کو بالکل مفت ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کے شعبوں میں ہنر سکھا کر انہیں اپنے اہل خانہ کا سہارابناچکے ہین، تعلیمی وظائف کے لئے الفلاح سکالرشپ سکیم کے ساتھ ہم کام کررہے ہیں، بلڈ ڈونیشن کے لئے ہم سندس فاونڈیشن کے ساتھ اشتراک سے چل رہے ہیںجس کے تحت پورے ملک میں بلڈ ڈونیشن کیمپس لگواتے ہیں،گلیانہ سے تعلق رکھنے والی وہ بچیاں جنہوںنے یہاں سے کورس کئے ہیں اوروہ اپنے کاروبار کے لئے قرض لیناچاہتی ہیں ان کو ہم اخوت فاونڈیشن سے آسان شرائط پہ قرض حسنہ لے کر دیں گے جو 20,000روپے سے60,000روپے تک ہوگا اور اسے بلاسود آسان اقساط پہ واپس کیا جاسکے گاہمارے پاس میٹرک، انٹر اور گریجویشن کے ساتھ ساتھ ماسٹرزبچیاں بھی آتی ہیں جن کو ہم بالکل مفت کورس کرواتے ہیں، اس موقع پہ باو محمد افضل، ارم فاضل اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ چیئرمین محمد علی تنویر اور دیگر مہمانوں نے کورس مکمل کرنے والی بچیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے،تقریب میںچیئرمین یونین کونسل گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس چوہدری، چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک صفدرشہریا، چیئرمین یونین کونسل باہروال چوہدری سہراب خان، سٹاف آفیسر ٹو چیئرمین چوہدری شفقات عدالت، ملک عبدالرزاق الاعوان سٹیشنرز، شمیم محمد چوہدری، چوہدری زبیر کوٹلی بجاڑ،حاجی سلیمان امین ہاشمی،چوہدری بابر اکبرممبر،چوہدری یعقوب مہر باغانوالہ،حاجی صادق مہر باغانوالہ، چوہدری عبدالروف مہر باغانوالہ، چوہدری ذوالفقار گلیانہ، سنیئر صحافی عبدالعزیز گوندل، اعجازمرزا، سید تنویر نقوی،وحید نذیر، شکیل انصاری،باومحمد افضل الخدمت بھگوال، چوہدری جعفرحسین ککرالی سمیت دیگر نے شرکت کی۔