کھاریاں کی خبریں 6/3/2017

Kharian

Kharian

کھاریاں : ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گزشتہ روز گرینڈ سٹی کا دورہ کیا، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، سید ریحان گیلانی سے خصوصی ملاقات، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی گرینڈ سٹی آمد پر موقع پر چیف ایگزیکٹوسید ریحان گیلانی نے انتظامیہ کے ہمراہ ان کا والہانہ استقبال کیا اور ان کو جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کروایا،ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے چیف ایگزیکٹو سید ریحان بن وارت سے ملاقات کے دوران جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا،اس موقع پر انہوں نے گرینڈ سٹی کو علاقائی ترقی کا باعث قرار دیا، گرینڈ سٹی نہ صرف شاندار رہائشی منصوبہ بلکہ بڑے پیمانے پر اہل علاقہ کو روزگار فراہم کر رہا ہے، انہوں نے اپنی تمام تر معاونت اور مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی، نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں : گرینڈ سٹی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کو بڑی سکرین پر میچ دکھانے کے انتظامات مکمل کر لئے،گرینڈ سٹی انتظامیہ نے PLSکے فائنل میچ کیلئے SMDبڑی سکرین کا خصوصی اہتمام کیا ہے،شائقین کرکٹ کیلئے بڑا میچ بڑی سکرین پرتحصیل کھاریاں کی تاریح میں پہلی بار کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے 5مارچ کو 3بجے شرکت کے دعوت نامے جاری کر دیئے جبکہ عوام کیلئے دعوت عام ہے ،شائقین کرکٹ نے SMDسکرین پر میچ کی سہولت کو گرینڈ سٹی کا بڑا کارنامہ قرار دیایقینابڑی ڈیجیٹل سکرین پر میچ کا لطف دوبالا ہو گا۔

Kharian

Kharian