خواجہ مقصود پنجاب حکومت کی طرف سے بسنت کے اعلان کے بعد بسنت منانے لاہور روانہ

Khawaja Maqsood

Khawaja Maqsood

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ سے) سویڈن میں پاکستانی برادری کی ممتاز کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت سویڈن میں بسنت میلہ کے زریعہ پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے والے خواجہ مقصود جو سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں 18 سال سے بسنت میلہ کا انعقاد کر رہے ہیں جو پاکستان میں پنجاب خکومت کی طرف سے بسنت کے اعلان کے بعد بسنت کا تہوار منانے لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔

خواجہ مقصود جو جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور پاکستان کے وقار اور تشخص کیلئے سویڈن میں جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ سویڈن میں بسنے والے پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے۔خواجہ مقصود پاکستان میں اپنے قیام کے دوران بسنت میلہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو بھی دیں گے۔

پاکستان میں بسنت میلہ کے حوالے سے پنجاب حکومت نے بسنت میلے کی منظوری دے دی ہے ۔صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ بسنت کمیٹی نے شہر میں بسنت منانے کی منظوری دے دی جس کا انعقاد شہر کے مخصوص علاقوں میں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتا یا کہ بسنت میلہ فروری کے مہینے میں لگے گیا جس میں شرکت کے لیے 11 ملکوں کے لوگ تشریف لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بسنت میلے کے انعقاد کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کے لیے سیکیورٹی انتظامات بھی سخت کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔