خرم نواز گنڈاپور صاحب کے سسر کے انتقال پہ عوامی تحریک یورپ کی تعزیت

PAT Europe condoles to Khurram Nawaz Gandapur

PAT Europe condoles to Khurram Nawaz Gandapur

کوپن ہیگن (اسپیشل رپورٹر) آج پاکستان میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلی، جناب خرم نواز گنڈاپور صاحب کے سسر قضائے الہی سے وفات پا گئے۔

پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر شاہد ملک، صدر فرانس چوہدری اسلم صاحب، صدر ڈنمارک غلام محی الدین صاحب، صدر آسٹریا خواجہ نسیم صاحب، صدر یونان ڈاکٹر عبدالرزاق صاحب، صدر جرمنی مقصود اکرام صاحب، صدر ناروے افضل انصاری صاحب، صدر نارتھ اٹلی ارشد محمود کنگ، صدر ساوتھ اٹلی راجہ انعام صاحب نے مرحوم کے انتقال پرملال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور انکی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔