خرم روحیل اصغر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور یوتھ ونگ لاہور کے مرکزی صدر خرم روحیل اصغر کے اعزاز میں مقامی رہنما محمد کامران ذکریا اور سلمان ذکریا کی جانب سے شالیمار کے علاقہ شادی پورہ میںتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

اس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے خر م رُوحیل اصغر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن) عوامی مینڈیٹ لے کر حکومت کر رہے ہیں مگر دھر نوں کی سیاست کر نے والوں کی جانب سے ملک کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے جس کی ذمہ دار عمران خان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن) کی قیادت نے عوامی مسائل کے پیش نظر ہر ممکن کو شش کر تے ہوئے اہم منصوبے بنا ئے ہیں جس کا سہرا ،میاں محمد نواز شر یف اور میاں محمد شہباز شر یف کے سر ہے مگر کچھ عناصر ملک کے امن میں رُکاوٹ بن رہے ہیں جس کو پاکستانی عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں محمد حمزہ شہباز شر یف نوجوانوں کیلئے ایک اُمید کی کرن ہیں اور یوتھ کے حوالے سے کئی منصوبوں میں اہم نظر رکھتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں رُکاوٹ ڈالنے والوں کا انجام اچھا نہیں ہو گا اور عوام ایسے افراد کو مسترد کر چکے ہیں۔

تقریب میں مسلم لیگ ( ن) کے کارکنان کی بڑ ی تعداد نے شرکت کر تے ہوئے مسلم لیگ ( ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔