خورشید شاہ کا عمران خان کو10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

Khursheed Shah,Imran Khan

Khursheed Shah,Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے عمران خان کو دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

خورشید شاہ کی قانونی ٹیم کی جانب سے بھجوائے گئے ہتک عزت کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کرپشن کے الزامات ثابت کریں، جس طرح بیس اگست کوڈی چوک میں میڈیا پر آ کر الزامات لگائے اسی طرح معافی بھی مانگیں یا کرپشن کے الزامات لگانے پر دس ارب روپے ہرجانہ ادا کریں، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچودہ روز کے اندرجواب نہ دیا گیا تو پھر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔