خورشید شاہ نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

Khursheed Shah

Khursheed Shah

کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی جگہ نیا وزیر اعظم نامزد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر کے معاملے پر ابھی تک میاں صاحب نے اپنی پوزیشن واضح نہیں کی

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپوزیشن متحد رہے اور عمران خان کے بعض بیانات متحدہ اپوزیشن کو متاثر کرتے رہے ہیں۔

عمران خان آج بھی کٹہرے میں خود بھی کھڑا ہے اور اتنا ہی ذمہ دارکھڑا ہوا ہے۔ جتنانوازشریف کھڑا ہوا ہے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھی بلاواسطہ قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

فارن فنڈنگ کر کے قانون کے ساتھ مذاق کیا ہے۔عمران خان خود بھی چوری کے زمرے میں آتا ہے اس کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدانوں کا پیپلز پارٹی کو چھوڑنا نئی بات نہیں پیپلز پارٹی کے اوپر پہلے بھی ایسا وقت آیا کہ پنجاب میں لوگ چھوڑ کر چلے گئے۔

عمران خان کی سیاست پانی میں بلبلے کی ماند ہے اگر عمران خان کی سیاست کو دیکھنا ہے تو کے پی کے میں جا کر دیکھیں چار سال میں جو اس نے کے پی کے کا حال کیا ہے سب کے سامنے ہے اگر خدانخواستہ عمران خان کو مرکزمیں حکومت مل جاتی ہے تو شاید ہم نواز شریف کو بھول جائیں۔