سول ڈیفنس کی ”تقریب اعزا ز CDS ہیڈ کوارٹر میں ہو گی مرزا خورشید بیگ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول ڈیفنس ساوتھ کی ”تقریب اعزاز“ آج صبح 11 بجے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ واقع معین الدین روڈ رامسوامی بالمقابل گارڈن پولیس اسپتال ہو گی جس میں تحفظ وطن کیلئے ہر قسم کی قربانی و ایثار کے عزم کی تجدید کے ساتھ وطن عزیز کے تحفظ اور امن کی بحالی و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایثار و قربانی کی تاریخ رقم کرنے والی افواج پاکستان کی روایات کو سول ڈیفنس کی جانب سے آگے بڑھانے اور فوج کی تقلید کا عزم و عہد بھی کیا جائے۔

مذکورہ تقریب کا اہتمام ڈویژنل وارڈن اقبال چاند نے یحییٰ خانجی تنولی ‘ صدیق میمن زری والا سید عرفان رضوی ‘ عبدالستار انصاری ‘سماعیل حاجی محمد عثمان کے تعاون سے کیا ہے جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس ساوتھ مرزا خورشید بیگ ہونگے جبکہ صدارت گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کرینگے۔

تقریب کے گیسٹ آف آنر ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس ساوتھ نسیم صدیقی اور کمپیئر اقبال ٹائیگر ہوں گے۔ رونق محفل میں نوابزادہ غلام محی الدین ‘ہارون حسین کعبہ والیہ ‘ حاجی اقبال ہنگورہ ‘ سید یاسین شاہ بابا ‘ حنیف سموں ‘ عرفان فاروق کمال ‘ خالد محمود ‘ دوست محمد بلوچ ‘ وہاب کھتری ودیگر سماجی شخصیات شامل ہوں گی جبکہ منتظمین میں محمد یونس شیخ ‘ شکیل شاہد ‘ عمر شیخ ‘ قاسم موسیٰ‘اکمل پراچہ ‘ سعید خان ‘ داود عبداللہ خسہ ‘ یونس سایانی ‘ سلیم لودھی اور مصطفی خان شامل ہونگے۔