خوشاب میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

Sky Lightning

Sky Lightning

خوشاب (جیوڈیسک) محلہ نمد گرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔

خوشاب کے محلہ نمد گرہ میں پرانا چوک کے قریب شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی ایک 2 منزلہ مکان پر گری جس کے نتیجے میں مکان منہدم ہوگیا اور ملبے تلے د ب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد رؤف، رضیہ، کنزہ، خالدہ، فاروق، عبدالرؤف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔