نیپال میں بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک، 30 زخمی

bus accident

bus accident

کھوٹنگ / کھٹمنڈو (جیوڈیسک) مشرقی نیپال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاگیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت صبح 8 بجے ضلع کھوٹانگ میں پیش آیا جہاں مسافر وں سے بھر ی کٹھمنڈوجانیوالی بس ڈرائیورکے کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد پہاڑی سڑک سے پھسل کر150 میٹر گہری کھائی میں جا گری ۔ وزارت صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 24 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوئے ہیں جن میں 7 خواتین اور ایک 5 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔