خضدار کی خبریں 29/3/2016

Khuzdar

Khuzdar

خضدار (رپورٹ/ یونس بلوچ) صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ خضدار شہر تحصیل نال سمیتضلع کے تمام علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ضلع میں واٹر لیول انتہائی تیزی کے ساتھ نیچے جا رہی ہے جو ایک خوفناک صورتحال کی نشاندہی کر رہی ہے ضلع خضدار میں ڈیمز کی تعمیر کے لئے ایک ارب ستر کروڑ روپے کی پراجیکٹ کی منظوری پر کام جاری ہے امید ہے کہ رواں مالی سال میں اس پراجیکٹ کے لئے رقم مختص کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل نال میں پتکڑی ڈیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا قبل ازیں پراجیکٹ انجینئر عرفان درانی نے صوبائی وزیر کو ضلع میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی صوبائی وزیر زراعت نے اپنے خطاب میں کہا کہ وسیع پیمانے پر بارشیں نہ ہونے و ٹیوب ویلوں کی تواتر سے تنصیب کی وجہ سے ضلع بھر میں واٹر لیول تیزی نے نیچے جا رہی ہیں اگر ہم نے حکمت عملی طے نہیں کی تو خوفناک منظر کا ہمیں سامنا کرنا ہو گا اس حوالے سے حکومت فوری حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔۔۔

ابتدائی طور پر ہم نے ایک ارب اسی کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع بھر میں ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں خضدار میں انا ری ڈیم ،فیروز آباد میں سمیت و دیگر بھی شامل ہیں امیدہے کہ آنے والی مالی سال کے بجٹ میں ان ڈیموں کی تعمیر کے لئے رقم مختص کی جائے گی جو علاقے میں انقلابی کیفیت پیدا کریں گہ اور پانی کے حوالے سے ہمیں جس بحران کا سامنا ہے اسے کنٹرول کیا جاسکے گا صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ کاشتکاری کے لئے زیادہ ٹیوب ویل لگانے کے بجائے زمیندارذرعی شعبے کے لیئے جدید طرز کو اپنائیں اور پانی کی ضیاع کا خصوصی خیال رکھیں اور ایسے بیجوں کو اہمیت دیں جن کی پیداواری صلاحیت زیادہ ہو انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پراجیکٹس کی منظوری کے لئے وہ جلد اسلام آباد جائیں گے اور اس متعلق وفاقی حکومت سے مدد حاصل کریں گے میری زاتی کوشش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ خضدار زیادہ سے زیادہ ترقی کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خضدار (رپورٹ/ یونس بلوچ) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ ماں ایک تعلیم یافتہ نسل کو ہی جنم دے سکتی ہے ہم شعور اورترقی کے منازل اس وقت طے کر سکیں گے جب ہم بچیوں کی تعلیم کو اول حیثیت دیں گے ،بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود ہمارے معاشرے نے عورت کو حقوق نہیں دے سکی ،تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جو نہ صرف کامیابی کی ضمانت دیتی ہے بلکہ تخریبی زہن رکھنے والوں کا محاسبہ کر سکتی ہے تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جس کے زریعے ہم اپنے حقوق حاصل کر سکیں گے ان خیالا ت کا ظہار انہوں نے جشن جھالاوان کے سلسلے میں آل خضدار انٹر سکولز تقریری مقابلے میں مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب سے شہید بینظر بھٹو وومن سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جہاں آرا تبسم ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمل ) خضدار فریدہ ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریری مقابلے میںآکسفورڈ انگلش لینگویچ سینٹر قرة العین نے پہلی،شاشان پبلک سکول کے سہرینہ نے دوسری اور پاک اسلامیک پبلک سکول کے عالیہ گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی قبل ازیں مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات نے ٹیبلو شو بھی پیش کئے تقریب سے مہمان خاص میر طاہر بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے زریعے تخریبی ذہن رکھنے والوں کا محاسبہ کیا جا سکتا ہے۔۔۔

جب تک ہم تعمیری ذہن تعلیم کے زریعے نہیں بنائیں گے اس وقت تک ہم نہ تعلیم یافتہ عورت پیدا کر سکیں گے اور نہ ہی مرد،علم ہم مسلمانوں کی میراث ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام حقوق قلم اور تعلیم کے ہتھیار سے حاصل کر سکتے ہیں تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمل) خضدار فریدہ مل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے 14 سو سال قبل عورت کو آزادی دی ہے اسلام سے پہلے بچی کو پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کیا جاتا تھا جن جن اقوام نے ترقی کی ہے ان کی ترقی میں بنیادی کردار عورت کا ہی رہا ہے کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ان کے عورتیں تعلیم یافتہ نہیں ہونگے ایک عورت کی تعلیم پورے معاشرے کی تعلیم ہے تقریب سے بے نظیر وومن سینٹر خضدار کے ڈپٹی ڈائریکٹر جہاں آرا تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت مقابلہ کا وقت ہے عالمی و علاقائی چیلنجوں کا ہم صرف تعلیم کے زریعے مقابلہ کر سکتے ہیں تعلیم حاصل کرو چائیے تمیں چین تک جانا پڑے یہ بات صرف مردوں کے لئے نہیں بلکہ عورتوں کے لئے بھی ہے جب عورت تعلیم حاصل کرے گی تب جا کر معاشرہ تعلیم یافتہ ہو گا۔