خضدار میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق

Accident

Accident

خضدار (جیوڈیسک) وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پرمسافر بس اور ٹریلر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

خضدار میں وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث بس اور ٹریلر میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنے مدد آپ کے تحت زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکالا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بس خضدار سے کراچی آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بس کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ پاسکا جب کہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔