پیر سید خواجہ زید الحسین شاہ بخاری کا سالانہ عرس مبارک آج جٹھولاں والے قبرستان شہزادہ روڈ کاہنہ میں ہو گا

Lahore

Lahore

لاہور : پیر طریقت رہبر شریعت حضور پیر سید خواجہ زیدالحسین شاہ بخاری کا سالانہ عرس مبارک آج مورخہ 6 جولائی بروز جمعرات کو جٹھولاں والے قبرستان شہزادہ روڈ کاہنہ میں ہو گا، چادرپوشی کی رسم شام 6 بجے ادا کی جائے گی،جس میں معززین علاقہ محمدیوسف نظامی،محمدیونس نظامی، ڈاکٹر محمدآصف ناز،محمدکاشف نظامی ،غلام مصطفی بھٹی ودیگر خصوصی شرکت کرینگے۔بعدازاں لنگرکا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی پریس کلب کاہنہ کے جنرل سیکرٹری میاں نوازاشرف کی دادی رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں
لاہور : سینئرصحافی وعوامی پریس کلب کاہنہ(رجسٹرڈ) کے جنرل سیکرٹری میاں نواز اشرف ،میاں محمداشفاق کی دادی گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں ہیں ،عوامی پریس کلب کاہنہ(رجسٹرڈ)کے عہدیداران وممبران ایم اے تبسم،محمداشفاق بھٹی،غلام مصطفی بھٹی،ڈاکٹرمحمدعدنان،سیدصداحسین کاظمی،منیراحمدیاسر،ارشدشاہ،میاں محمدیوسف،واجدشاہ گیلانی ودیگرنے میاں نوازاشرف،میاں محمداشفاق سے ان کی دادی کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے۔