خیبر ایجنسی کے علاقے رجگال میں فضائی کارروائی، 17 دہشتگرد ہلاک

Air Strikes

Air Strikes

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے علاقے رجگال میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے 17 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

مارے جانے والوں میں متعدد غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے چار ٹھکانے اور اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔