خیبر ایجنسی: مقامی قبائل نے ہتھیار رضاکارانہ طور پر فورسز کے حوالے کر دئیے

Weapon

Weapon

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں مقامی قبائل نے بھاری مقدار میں ہتھیار رضا کارانہ طور پر فورسز کے حوالے کر دئیے۔

ہتھیاروں میں 82 ایم ایم مارٹر، 75 ایم ایم آر آر، 14.5 ایم ایم گنز، 12.7 ایم ایم گنز، 7 آر پی جی، میزائل، راکٹ، دستی بم، 20 ہزار گولیاں اور دیگر دھماکہ خیز مواد شامل ہے۔

قبائلی مشیران نے یہ اسلحہ خیبر ایجنسی میں واقع آرمی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن خیبر ون اور ٹو کے کامیاب اختتام پر خیبر ایجنسی کے سکیورٹی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کی بناء پر آئی ڈی پیز کی بحالی اور تیراہ میدان کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے زندگی معمول پر آ گئی ہے۔