خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 33 دہشتگرد ہلاک

Air Strikes

Air Strikes

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی میں 33 دہشتگرد ہلاک اور ان کے 10 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں شوال اور زوئی سیدگی کے علاقوں میں جیٹ طیاروں سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

کارروائی کے دوران ٹھکانوں میں موجود 18 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ان کے 5ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

جبکہ ان کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔