خیبرایجنسی: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک

Khyber Agency Terrorist Operation

Khyber Agency Terrorist Operation

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) پاک فوج کا خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ، فضائی اور زمینی کارروائیوں میں نو دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود کے ذخیرہ سمیت چھ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن خیبر تھری کامیابی سے جاری ہے ۔ خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ کر دی گئی ہے ۔ پاک فوج نے آج خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

جبکہ دہشتگردوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ، فضائی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا۔