خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں بم دھماکہ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

Khyber Agency, Security Forces

Khyber Agency, Security Forces

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے سندنا میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

تینوں اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ دھماکا ہوا، شہید ہونے والوں میں کیپٹن عمر فاروق بھی شامل ہیں۔

وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف کئی ماہ سے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔