خیبر ایجنسی: چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کیا۔

فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔