خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Khyber Pakhtunkhwa Earthquake

Khyber Pakhtunkhwa Earthquake

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، نوشہرہ، دیر، باجوڑ، ہنگو، سوات، مالا کنڈ ایجنسی، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے یہ شدید جھٹکے تقریباً 15 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔