خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

Educational Institutions Winter Holidays

Educational Institutions Winter Holidays

پشاور (جیوڈیسک) محکمہ سکینڈری اینڈ ایلیمنٹری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ سکینڈری اینڈ ایلیمنٹری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں تمام سرکاری ا سکولز 25 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرکاری ا سکولز میں 25 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات ہوں گی۔