خیبر پختونخوا اور فاٹا میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Polio

Polio

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اور فاٹا میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جس کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

3 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جب کہ فاٹا میں 7 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں 2600 رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔

ڈی سی او پشاور نے انسداد پولیو مہم کے موقع پر شہر میں 4 روز کے لئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈی سی او پشاور کے مطابق 17 سے 20 دسمبر تک شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابند عائد رہے گی۔