خیبرپختونخوا کے 362 پولنگ اسٹیشنوں پر بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ جاری

Voting

Voting

پشاور (جیوڈیسک) پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے چودہ اضلاع کے 362 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

ان اضلاع میں بدنظمی اور دھاندلی کے باعث انتخابات کالعدم قرار دیئے گئے تھے۔ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر میڈیا کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پشاور کے بیشتر خواتین پولنگ اسٹیشنز پر تاحال پولنگ شروع نہ ہوسکی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ری پولنگ کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہیں۔

ری پولنگ کے لئے ضلعی انتظامیہ نے دو دنوں کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دیا ہے، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔