خیبرایجنسی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے امن لشکر کے 6 رضاکار جاں بحق

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے امن لشکر کے 6 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ذکاخیل امن لشکر کے رضا کار وادی تیراہ سے بازار ذکاخیل جارہے تھے کہ سوخ کے مقام پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے امن لشکر کے 6 رضا کار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی رضا کار کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔