ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے خادم حسین کو تاحال بازیاب نہ کروایا جا سکا

kidnapping

kidnapping

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان محسن ضیا اعوان) ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے خادم حسین کو تاحال بایاب نہ کروایا جا سکا۔

پولیس بھی ڈھونڈنے میں ناکام تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع بھٹیاں کے رہائشی خادم حسین جو کہ گزشتہ ہفتے موضع چھنی گوٹریالہ کے گورنمنٹ گرلز پر ائمری سکول میں بطور چوکیدار ذمہ داریاں سر انجام دے رہا تھا ،گزشتہ ہفتے 09/01/2016علی الاصبع اپنے ڈیوٹی کے لئے گھر سے نکلا ۔اور تاحال غائب ہے۔

خادم حسین کے اغواکی رپورٹ پولیس تھانہ گلیانہ میں کر دی گئی ہے ،لیکن ابھی تک خادم حسین کی کوئی اطلاح نہیں ہے ،مغوی خادم حسین کے ہی موبائل فون سے گھر والوں سے رابطہ کروا رہے ہیں ۔پہلے اس کو رہا کر نے کے لئے دس لاکھ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا ،لیکن اب ایک لاکھ روپے کی ادائیگی پر خادم حسین کی رہائی حاصل ہو سکتی ہے۔

پولیس تھانہ گلیانہ بھی خادم حسین کے اغواء کاروں تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہے ۔خادم حسین نہیات ہی غریب آدمی ہے ۔موبائل کمپنی بھی مغوی خادم حسین کی لوکیشن معلوم کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔