مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 1/1/2016

Lalyani Thief Arrest

Lalyani Thief Arrest

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 11 وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کا سرغنہ سمیت چارافراد گرفتار، موٹر سائیکل، 4پسٹل،3موبائل فون بر آمد پانچواں ساتھی فرار ،تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ڈاکوئوں کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر کی زیر نگرانی ضیاء الحسن شاہ ایس آئی تھانہ مصطفی آباد نے چھاپہ مار کر پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ وقاص عرف وقاصوسمیت چار افراد رحمت علی، اقبال، اور واجد گرفتار جبکہ پانچواں ساتھی محمد الیاس بلا نمبری موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہو گیا، مذکورہ ڈکیت گینگ مصطفی آباد اور ان کے نواحی دیہات میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے دوران تفتیش 11وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان کے قبضہ سے 4پسٹل،3موبائل فون اور ایک بلا نمبری موٹر سائیکل بر آمد ہوئی ہے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے گشت کے نظام کو انتہائی موثر کر دیا ہے، رات کو میں خود بھی گشت کرتا ہوں اور پولیس ناکوں میں بھی چیک کرتا ہوں اب کوئی بھی چور یا ڈاکو پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، دیہات میں ٹھیکری پہرے کے نظام کو بھی بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، عوام اپنے ارد گر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع میرے موبائل فون پر دیں فوری کاروائی کروں گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) چار افراد نے گھر سے بلا کر 8بچوں کے باپ کو قتل کر دیا،نواحی گائوں ستوکی کا رہائشی لیاقت علی اپنی حویلی مین سویا ہوا تھا کہ رات کو نا معلوم افراد نے آواز دیکر گھر سے باہر بلاکر فائرنگ کر دی، لیاقت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جزل ہسپتال میں دم توڑ گیا،بیوی ارشاد بیگم کی مدعی میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی کا رہائشی لیاقت علی اپنی حویلی میں سویا ہوا تھا کہ 30/31دسمبر کی درمیانی رات چار نا معلوم افراد نے آواز دیکر گھر سے بلایا اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 8بچوں کا باپ لیاقت علی شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لیاقت علی کی بیوہ ارشاد بیگم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈاکٹر محمد ریاض انجم کو”بابائے قصور” کا خطاب ملنے پرپریس کلب مصطفی آباد کی مبارکباد،گزشتہ روزڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور نے پنجاب کھوج گڑھ مصطفی آباد کے ڈپٹی ڈرایکٹر ڈاکٹر محمد ریاض انجم کو دیے گئے خطاب ”بابائے قصور ” کی توثیق کر دی تھی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بُلھے شاہ ادبی سنگت قصورنے اپنی ایک قرارداد کے تحت معروف ادیب ، شاعر،نقاد، محقق، مورخ،استاداور صحافی،پنجاب کھوج گڑھ مصطفی آباد کے ڈپٹی ڈرایکٹر ڈاکٹر محمد ریاض انجم کو اُن کی علمی و ادبی اور تاریخی خدمات کے حوالہ سے بابائے قصور کا خطاب دیا۔جسے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور نے بھی اس خطاب کی توثیق کر دی تھی۔جس پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے صدر محمد عمران سلفی ودیگر صحافیوں نے ڈاکٹر محمد ریاض انجم کو”بابائے قصور” کا خطاب ملنے پر مبارکباد دی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب نے ڈی سی او آفس قصور کے کلرکوں کی آپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل کی سمری پر دستخط کر دئیے،تمام ملازمین کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور وزیر اعلی پنجاب کے انتہائی مشکور ہیں ناصر علی مغل صدر کلرک یونین ڈی سی او آفس قصور، تفصیلات کے مطابق ناصر علی مغل صدر کلرک یونین ڈی سی او آفس قصورنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کلرکوں کی آپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل کی سمری پر دستخط کر کے کلرکوں کے دل جیت لئے ہیں، میں تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز کے بھی انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا درینہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے سمری پر دستخط کر دئیے ہیں؛

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126