بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ مشن ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ مشن ہے، معصوم ہاتھوں میں اینٹیں نہیں قلم اور کتابیں تھمائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو مفت تعلیم اور ان کے دیگر اخراجات برداشت کرنے کیلئے انقلابی پیکیج دیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سے جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے بھی ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی قوتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعلی نے سول سیکرٹریٹ، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا اورتعلیمی اداروں کے سیکورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔