جواں مردی

Imam Hussain (as)

Imam Hussain (as)

سرکٹانے سے رکتانہیں نواسہ رسول کا
باطل کے آگے جھکتانہیں نواسہ رسول کا
اداکرتا ہے نمازایسی کہ سجدے میں
رکھ کے سراٹھتانہیں نواسہ رسول کا
کرتا ہے دشمنوں سے مقابلہ جواں مردی سے
میدان سے کبھی چھپتانہیں نواسہ رسول کا
دیتا ہے میزبانی کے بدلے بکریوں کاریوڑ
احسان کسی کابھلتانہیں نواسہ رسول کا
جھولیاں بھربھرکے دیتا ہے سوالیوںکو
للہ دینے سے اکتانہیں نواسہ رسول کا
مال وزرسے قیمتی ہے قدموںکی خاک
دنیا میں کبھی بکتانہیں نواسہ رسول کا
دنگ ہے آج تک کائنات دیکھ کرحوصلہ
شہداء اٹھاتے اٹھاتے تھکتانہیں نواسہ رسول کا
معافی دے دیتا ہے آجائے حربھی
دل میںکینہ رکھتانہیں نواسہ رسول کا
ہے دونوںجہاںمیں آج بھی حکومت حسین
اقتداردنیاکوتکتانہیں نواسہ رسول کا
بعدشہادت بھی رکھاایفائے عہدکاپاس
بے وفائی کسی سے کرتانہیں نواسہ رسول کا
ویران گھرکی طرح وہ دل ہے صدیق
جس دل میںبستانہیں نواسہ رسول کا

کلام : محمد صدیق پرہار