کنگ خان اور دبنگ خان میں قربتیں بڑھنے لگیں

Salman Khan and Sharukh Khan

Salman Khan and Sharukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اوردبنگ سپر اسٹار سلمان خان ماضی میں حریف رہے ہیں لیکن اب ان دونوں اسٹارز میں دوستی بڑھنے لگی ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان ماضی میں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے لیکن اب صورتحال یکسرتبدل ہوچکی ہے کیونکہ کل کے دشمن اب ایک دوسرے سے دوستی کا دم بھرنے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کے حریفوں میں قربتیں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا آئٹم سانگ’’سیلفی لے لے‘ سب سے پہلے شاہ رخ خان کو دکھایا۔

بالی ووڈ کے دونوں خانز میں قربتوں کی خبر نے جہاں مداحوں کو حیران کیا ہے وہیں فلم انڈسٹری میں کئی اداکاروں کی نیندیں بھی حرام ہوگئی ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ماضی میں بالی ووڈ کے یہ حریف کب تک قربتوں کا سلسلہ قائم و دائم رکھتے ہوئے بڑے پردے پر ایک ساتھ پھردوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سلمان خان کی نئی آنے والی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا تشہیری پوسٹر سب سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا۔