کنگ خان سلو بھائی سے ملاقا تکیلئے ’سلطان‘کے سیٹ پر پہنچ گئے

SR kmeet Saloo At Sultan Set

SR kmeet Saloo At Sultan Set

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کنگ خان کے درمیان قریبی دوستی سے کون واقف نہیں تاہم ان کے درمیان دشمنی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں سلمان خان کی نئی فلم ’سلطان‘کے سیٹ پر ان سے ملاقات کرکے یہ ثابت کردیا کہ ایسی خبریں صرف میڈیا تک ہی محدود ہیں حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم’رئیس‘ ‘کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ انہیں پتہ چلا کہ قریب ہی سلمان خان بھی اپنی فلم’سلطان‘کی شوٹنگ میں اسی جگہ مصروف ہیں یہ سنتے ہی کنگ خان سلومیاں سے ملاقا ت کے لئے سلطان کے سیٹ پر پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر فلم سلطان کی ہیروئن انوشکا شرما بھی موجود تھیں۔