خادم حرمین کا عون سے رابطہ، لبنان کی حمایت کی یقین دہانی

King Shah Salman bin Abdul Aziz

King Shah Salman bin Abdul Aziz

سعودی عرب (جیوڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز ٹیلی فون پر لبنان کے نو منتخب صدر میشیل عون سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں صدر بننے پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر شاہ سلمان نے باور کرایا کہ مملکت سعودی عرب لبنان اور اس کی یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے صدر عون ، جمہوریہ لبنان اور اس کے برادر عوام کے لیے امن و استحکام سے متعلق اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

لبنانی صدر نے شاہ سلمان کی مبارک باد اور لبنان اور اس کے عوام کے حوالے سے جذبات پر سعودی فرماں روا کا شکریہ ادا کیا۔

لبنان میں تقریبا ڈھائی برس تک صدر کا منصب خالی رہنے کے بعد پیر کے روز مشیل عون کو صدر منتخب کر لیا گیا۔