کرک میں ایک شخص نے باپ، بہن، بیوی اور بیٹی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Deadbody

Deadbody

کرک (جیوڈیسک) پرانا بازار میں سراج شاہ نامی شخص نے گھریلو تنازعے پر اپنے باپ، بہن، بیوی اور بیٹی کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کرک کے علاقے پرانا بازار کے رہائشی 30 سالہ سراج شاہ نے اپنے گھر میں باپ، بہن، بیوی اور بیٹی پر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا ۔ اہل علاقہ نے زخمی افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں سے باپ گل صاحب شاہ کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ دیگر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازعے کے باعث پیش آیا، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں، زخمی بہن کا کہنا ہے کہ سراج جب گھر آیا تو بہت غصے میں تھا اور اس نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔