کرک : آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

Accident

Accident

کرک (جیوڈیسک) انڈس ہائی وے پر میر کلام کے مقام پر ٹریفک حادثے میں مرنے والے 5 افراد میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

زخمیوں کو کرک، لاچی اور کوہاٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈی پی او کرک میاں نصیب جان نے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بدقسمت مسافر بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی جس میں ٹوٹل 48 مسافر سوار تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ آئل ٹینکر نوشپہ آئل فیلڈ سے اٹک جا رہا تھا۔