کرک : نماز جمعہ کی امامت پر تنازع ، پیش امام دوسرے امام کے ہاتھوں قتل

Karak

Karak

کرک (جیوڈیسک) محبتی کلہ میں نماز جمعہ کی امامت پر گولیاں چل گئیں مسجد کا پیش امام دوسرے کے ہاتھوں قتل کر دیاگیا۔ دو نمازی بھی معمولی زخمی ہو گئے۔

محبتی کلہ میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی کے لئے جب سابقہ ایم این اے مولانا شاہ عبدالعزیز کے بہنوئی مولانا عمران جمعہ کا خطبہ پڑھنے کے لئے آئے تو حافظ شاکر نے انہیں منع کرتے ہوئے اس پر مسجد ہی میں گولیاں چلا دیں جس سے موقع پر ہی مسجد میں مولانا عمران کی موت ہو گئی جبکہ حافظ شاکر اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کے بعد ملزم 2 موٹر سائیکل اور ایک کار بھی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔