پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون، 13 افراد گرفتار

Kite Fliers,Against Crackdown

Kite Fliers,Against Crackdown

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون، 13 افراد گرفتار، درجنوں پتنگیں گڈیاں بر آمد، سخت کاروائی کے بعد پتنگ بازی کا سلسلہ رک گیا۔

اہل علاقہ کا خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد امجد ڈوگر نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 13 پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے گڈیاں اور ڈور بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے، پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کے بعد پتنگ بازی کا سلسلہ رک گیا۔

سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کو پتنگ بازی پر قابو پانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی آباد میں پہلی بار زبردست کریک ڈائون کے بعد پتنگ بازی کا سلسلہ رک گیا ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس تھانہ مصطفی آباد مبارکباد کی مستحق ہے۔