کراچی ککرز، ہزارہ محمڈن اور اعظم اسپورٹس کی سیمی فائنل تک رسائی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کلری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015 ء میں 3 کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے پہلے کوارٹر فائنل میں کراچی ککرز نے ایک سخت مقابلے کے بعد مضبوط حریف رحمن فٹ بال کلب ماری پور کو پنالٹی ککس پر 5-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی دوران کھیل مقابلہ 2-2 سے برابر رہا۔

کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں ہزارہ محمڈن نے سرحد پختون کلب کو 2-0سے زیر کرکے سیمی فائنل میں داخل ہوگئے فاتح ٹیم کی جانب سے جنید بنگش اور سیف اللہ نے گول اسکور کئے۔کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں اعظم اسپورٹس نے ماری پور آزاد کو پنالٹی ککس پر 5-3 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلوں میں ریفری کے فرائض نذر شباب ،عبدالباقی اور نیاز احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔