بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محکمہ میونسپل سروسز کو ختم کرکے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا محکمہ قائم کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محکمہ میونسپل سروسز کو ختم کرکے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا محکمہ قائم کرکے معطل آفیسر کو بغیر بحالی کے 6 محکموں کو یکجا کرکیسنیئر ڈائریکٹر کو بحال کر دیا اور پوسٹنگ آرڈر میں معطل آفیسر کو ویٹنگ آف پوسٹنگ درج کیا گیا ہے ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں مرکز اسلامی میں سنیما گھر چلا نے پر جاری سماعت میں تاخیر سے دستاویزات جمع کروانے پر چیف سیکریٹری سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی وہیں۔

اٹارنی جنرل کی ہدایت پر سنیئر ڈائریکٹر سی ایس آر کو معطل کیا تھا ذرائع مطابق محکمہ ایچ آر ایم نے دفتری اوقات کا ر کے بعد رات گئے معطل آفیسر کو 6 محکموں کو یکجا کرکے نان ٹیکنیکل افسرکو سنیئر ڈائریکٹر تعینات کردیا ذرائع کے مطابق معطل افسر کی سروس بک پر معطلی کے اندراج نہ ہونے اور بحالی کے بغیر 6 محکموں کو یکجا کرکے سنیئر ڈائریکٹر بنانے پر افسران میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

کیونکہ مذکورہ افسر او پی ایس کے ساتھ ساتھ ایک سال میں 2 پر موشن کے ساتھ آئوٹ آف ٹرن پرموشن میں بھی آتے ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی نے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد تاھال نہیں کیا گیا۔