بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز نے عوامی خدمت کے کام بند کردیئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز نے عوامی خدمت کے کام بند کردیئے کراچی مین ڈینگی کے مریضوں میں اضافے ہونے کے ساتھ ساتھ شہر میں آوارہ کتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ایک ارب سے زائد خرچ کررہی ہے لیکن عوامی کے کاموں سے دور ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی فروری کے بعد سے شہر میں اسپرے مہم نہیں چلا سکی جس کے وجہ سے کے ایم سی اسٹور میں رکھے ہوئے تین ہزار لیٹر سے زائد جراثیم کش ادویات جس کی مالیت ایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے وہ ماہ اگست 2016ء ضائع ہوجائے گی جبکہ اسپرے مہم کی 60گاڑیاں فروری سے کے ایم سی ورکشاپ میں کھڑی ہے اور ان کی مرمت میں اضافی اخراجات آئیں گے جبکہ اسپرے مہم کے ڈرائیوروں کو بارش میں شاہراہوں پر اور برساتی نالوں کی صفائی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔

کراچی کی 6ڈی ایم سیز بھی جہاں صرف ماہانہ اربوں روپے تنخواہوں کی مد میں خرچ کررہی ہیں لیکن صفائی و ستھرائی ،مکھی مچھروں کے خاتمے اور آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم میں مکمل ناکام ہوچکیں ہیں شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے وہیں علاقائی سطح پر عوامی مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور کراچی کے بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے سندھ حکومت بھی خاموش دکھائی دیتی ہے۔