بلدیہ عظمیٰ کراچی مون سون کی بارشوں میں شاہراہ فیصل کو نہ سنبھال سکی

Rain

Rain

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی مون سون کی بارشوں میں شاہراہ فیصل کو نہ سنبھال سکی، شاہراہ فیصل کو کلیئر کرنے کے لئے شاہ فیصل کالونی میں شاہراہ فیصل کا برساتی پانی چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے موجودہ ایڈمنسٹریٹر کے دور میں تیسری بار شاہراہ فیصل پر بارش کا پانی مسئلہ بنی رہی لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی اس کا حل نہ نکال سکی گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر فلک ناز پلازہ پر شاہراہ فیصل سے بارش کے پانی نکاسی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی نے خود 6 گھنٹے اپنی نگرانی میں یقینی بناتے رہے اور شاہراہ فیصل سے برساتی پانی کو ہیوی موٹروں کے ذریعے شاہ فیصل کالونی کی آبادیوں کے طرف ڈال دیا جس کی وجہ سے اندرونی شاہراہوں میں رات گئے تک سیلابی صورتحال رہا جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہا اور لوگوں کی گاڑیاں برساتی پانی میں بند ہوگئیں شاہراہوں پر برساتی پانی کی وجہ سے مارکٹیں ،بازار اور شاپنگ سینٹرز بن ہو گئے۔۔

وہیں قریبی گھروں میں برساتی پانی داخل ہوگیا ۔جبکہ شاہ فیصل کالونی کی مرکزی عید گاہ اور شاہ فیصل کالونی کا واحد اسپورٹس گرائونڈپنجاب گرائونڈ میں تاحال ایک ایک فٹ برساتی پانی کھڑا ہے اندیشہ ہے کہ برساتی پانی جمع رہنے کی وجہ سے شاہ فیصل کالونی اور اطراف کی آبادیوں میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی اس مون سون سیزن میں ہونے والی 3بارشوں کے بعد 95لاکھ کی اسپرے کی دوائی جو کہ ستمبر 2016ء میں بے اثر ہوجائیگی تاحال اسپرے مہم شروع نہ کر سکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔