کے ایم سی سجن یونین کراچی کی سطح پر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی ۔ذوالفقار شاہ

SSB RAMZAN FESTIVAL TOURNAMENT

SSB RAMZAN FESTIVAL TOURNAMENT

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی سجن یونین کے صدر ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ سجن یونین کراچی باسکٹ بال کے اشتراک سے بہت جلد آل کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا منعقد کرے گی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے پروگرام کے مطابق کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ برنس روڈ پر رمضان فیسٹیول باسکٹ بال میچ کے اختتام پر انعامات کی تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ذوالفقار شاہ نے مزید کہاکہ میں کراچی کے 6 ضلعی بلدیات سربراہان کے ساتھ مل کر ہر ضلع میں ایک باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کو یقینی بنا ئوں گا۔

انہوں نے کہاکہ عید الفطر کے بعد آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کا آغاز بلدیہ جنوبی شروع کرائوں گا۔ذولفقار شاہ نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ کراچی لئیق احمد اور کراچی کے 6ضلعی بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز صاحبان کو کھیلوں کے فروغ اور کھیل میدانوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر ،ٹورنامنٹ کوارڈینٹر محمد یعقوب ،ٹورنامنٹ سیکریٹری طارق حسین نے بھی خطاب کیاجبکہ بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کئے۔

قبل ازیں رمضان المبارک فیسٹیول کے کے حوالے سے کھیلے گئے نمائشی میچ میں نشتر کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ نے آرام باغ کلب ڈسٹرکٹ سائوتھ کو 37-27 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ہاف ٹائم تک اسکور 17-12 تھا فاتح ٹیم کی جانب سے علی چن زیب نے 16،طلحہ امجد نے 8اور دانش نے 7پوائنٹ اسکور کئے رنر ٹیم کی جانب سے اسد علی نے 12اور زین العابدین نے 10پوائنٹ اسکور کئے نمائشی میچ میں ریفریز کے فرائض انجام دیئے ۔چیئر مین مین آف دی میچ ایوارڈ کمیٹی بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ارشد نے مین آف دی میچ کا حقدار فاتح ٹیم کے علی چین زیب کو قرار دیا۔