کے ایم سی کی عدم توجہی شاہ فیصل کالونی فلائی اوور حادثے کا گڑھ بن گیا

KMC Flyover

KMC Flyover

کراچی (اسٹاف رپورٹ) بلدیہ عظمی کراچی کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کے فلائی اوورز، پل، انڈر پاسزاور اوورہیڈبرجیز تباہ ہوتے جارہے ہیں۔اربوںروپے کی لاگت سے عوام کے لئے تعمیر کئے گئے۔

منصوبے عدم دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سہولت پہنچانے کے بجائے ذحمت کا باعث بن رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں 12سال قبل سابق ناظم نعمت اللہ خان کے دور میںتعمیر ہونے والے شاہ فیصل فلائی اوورکے ای سی کی عدم توجہی کی وجہ سے حادثے کا گڑھ بن چکا ہے۔

فلائی اوور کے تمام جوائنٹ کھل جانے کی وجہ سے بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ درجنوں حادثات معمول بن چکے ہیں۔فلائی اوور پر خواتین اور بچوں کاسفر انتہائی دشوار ہوچکا ہے علاقہ مکنیوں کا کہنا ہے کہ کے ایم سی نے آج تک اس فلائی اوور پر کوئی تعمیر و مرمت کا کام نہیںکیا شاہ فیصل کالونی فلائی اوور کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

مگر اب تک کوئی درستگی کا کام انجام نہیںدیا گیا ۔عوام نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔