کموکامل ریلوے کراسنگ پر پھاٹک لگایا جائے، ماسٹر عبدالخالد انصاری

Layyah

Layyah

لیہ: سماجی کارکن ماسٹر عبدالخالد انصاری نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدر فیق، جی ایم ریلوے اورڈی ایس ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ کموکامل ریلوے کراسنگ پر پھاٹک لگایا جائے۔

انہوںنے کہا کہ یہاں سے ہرقسمی ٹریفک کی آمدورفت جاری رہتی ہے۔ پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے کئی حادثات بھی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے حکومت یہ مطالبہ پوراکرے۔

انہوں نے ایم این اے سیّد ثقلین شاہ بخاری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلدسے جلد کموکامل ریلوے کراسنگ پرپھاٹک لگوائیں۔ تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ممکنہ حادثات سے بھی بچا جاسکے۔