علم کے دشمنوں کی طرف سے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ چوہدری محمد اکرم

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) علم کے دشمنوں کی طرف سے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت ہے دہشت گردوں نے بربریت اور سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیا ہے انشا اللہ اہل پا کستان جاگ رہے ہیں اور دشمن کے ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہ ہونگے باچاخان یو نیو رسٹی میں شہید ہو نے وا لے طلبا، پرو فیسر اور ملازمین کی قر با نیاں را ئیگاں نہیں جا ئینگی انشا اللہ ان شہدا ء کی قر با نیاں ملک پا کستا ن سے دشمن کے مکمل خا تمہ کا سبب بنے گی۔

ان خیا لا ت کااظہا ر صدر میلاد کمیٹی بھمبر چوہدری محمد اکرم پپو جٹ نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں با چا خا ن یونیورسٹی پر حملہ کر کے طلبا اور ان کے اسا تذ ہ کو شہید کیا گیا جس کی ہم بھر پو ر مذمت کرتے ہیں انشااللہ شہیدوں کا خو ن را ئیگاں نہیں جائیگا۔

ہم دشمن کااس کے آخر ی ٹھکا نے تک پیچھا کر یںگے پا ک فو ج کی طرف سے دہشت گر دوں کیخلا ف جا ری آپر یشن مز ید تیز ہو نا چا ہیے اور ملک کے کو نے کو نے سے دہشت گردی کے عنا صر کو اکھاڑ پھینکا جا ئے انہوں نے کہا کہ ہم پا ک فو ج کے شا نہ بشا نہ دہشت گر دوں کیخلا ف برسر پیکار ہو نے کیلئے تیا ر ہیں اور پا ک فو ج کو جہاں ہما ری ضرورت ہو گی انشاا للہ بھر پور سا تھ دینگے۔۔