علم و ادب فورم برطانیہ پاکستان قونصلیٹ کے تحت سعدیہ اشرف قریشی کی کتاب پیاسہ دریاء کی رہ نمائی تقریب

برطانیہ (امتیاز سندھی) اردو ادب جہاں پاکستان میں ترقی کی راہیں ہموار کر رہا ہے وہیں انڈیا، بنگلادیش، یوکے سمیت دیگر ممالک میں بھی اردو ادب نے جڑیں لگا رکھی ہیں انٹرنیٹ کے جدید دور کے باوجود کتابوں کی اہمیت بڑہ رہی ہے زیادہ تر ہماری نئی نسلوں میں علم و ادب کے فروغ کیلئے سنجیدگی کی ضرورت ہے ادب کے حوالے سے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں علم و ادب فورم برطانیہ کے اشتراک سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف قلم کار سعدیہ اشرف قریشی کی کتاب پیاسہ دریا کی رونمائی کی گئی جس میں مصنفہ نے ٹیلیفونک خطاب پر حاضرین سے ملاحظہ کیاتقریب میں قونصل جنرل آف پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی پروگرام کو دو حصوں میں جاری رہا فرسٹ ہاف کی نظامت کے فرائض انفارمیشن سیکریٹری صابرہ ناھید نے انجام دئے اور ابتدائیہ علم و ادب فورم کے صدر ڈاکٹر نعیم اشرف قریشی نے پیش کیا پروگرام کے آغاز میں سانحہ حویلیاں کے شہداء اور مبلغ دین جنید جمشید کی مغفرت کیلئے دعا کیساتھ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ ماہ نور نے قرآن پاک کی تلاوت کی ڈاکٹر نعیم اشرف نے مصنفہ کا مختصر تعارف کروایا اورلیکچرر مانچسٹر یونیورسٹی کے شعبہ اردو اور لیونزیوم ہائے اسکول کے اردو کے استاد شاعر ماجد عجمی، مصنف ادیب اور محقق غلام قادر آزاد اور ڈاکٹر ظہور احمد نے کتاب پر اپنے خیالات کا اظہار کیا مذکورہ کتاب سترہ افسانوں کا مجموعہ اور136صفحات پر مشتمل ہے مقررین کا کہنا تھا کہ سعدیہ کے افسانوں میں حقیقت کی چاشنی نظر آتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پیاسا دریا نہیں لیکن یے پیاس بجھا رہا ہے علم و ادب کی سعدیہ صاحبہ نے اپنے افسانوں میں دھاندھلی کا نقشہ کھینچا ہے ایگزیکٹو میمبر علم و ادب فورم سائرہ قریشی نے نوجوان نسل کو اردو زبان پر توجہ دینے کا پیغام دیااور کتاب کی رونمائی پر کیک کاٹا گیاچائے کے وقفے کے بعد مشاعرہ منعقد ہوا جس کی نظامت ندیم جیلانی نے انجام دی اور سابق صدر زاہد ظفر نے صدارت کی جبکہ مشاعرے میںعالم پرواز، عمر فاروق، ڈاکٹر جواد علی، حمزہ عثمان عبدالقیوم، لیاقت علی عہد،انور جمال فاروقی، ڈاکٹر نعیم ، ڈاکٹر احسان اللہ صافی،ظفر بلوچ ، چوہدری انور، روبینہ خان ، ماجد عجمی،زاھد ظفر، غلام قادرآزاداور ندیم جیلانی نے تخلیق کردہ اردو کلام پیش کر کے خوب داد وصول کیا۔

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb

Pyasa Darya Kitaab Ki Taqreeb