کوہاٹ: 4 دہشتگردوں کو سینٹرل جیل میں پھانسی دےدی گئی

Hanging Kohat  4 terrorists

Hanging Kohat 4 terrorists

کراچی (جیوڈیسک) آرمی پبلک اسکول اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ۔جن چار دہشت گردوں کو کوہاٹ سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی ان میں نور سعید،مرادخان،عنایت اللہ اوراسرارالدین شامل ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چار دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کیے تھے، جنہیں فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

سزائے موت پانے والے دہشت گرد دھماکوں، خود کش حملوں ،قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے، جبکہ ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کی تھی۔

فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کیا گیا تھا جس میں 140 سے زائد طلبہ اور اساتذہ شہید ہوئے تھے۔