کوہاٹ : کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ’ ملازیور‘ گرفتار

TTP Commander Arrested

TTP Commander Arrested

کوہاٹ (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ کے قریب کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر’ ملا زیور‘ کو گرفتار کر لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد کمانڈر ملا زیور کو کوہاٹ کے نواحی علاقے فتح جنگ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے، جو حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی بھی رہا ہے۔