کوہاٹ، انڈس ہائی وے پر ٹرک کی وین کو ٹکر، دو جاں بحق

Accident

Accident

کوہاٹ (جیوڈیسک) انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک کی وین کو ٹکر، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد شادی کی تقریب کیلئے سامان کی خریداری کرنے بازار جا رہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی جس سے وین میں موجود افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔