کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

Weapons

Weapons

کوہاٹ (جیوڈیسک) درہ آدم خیل میں سپینہ تھانے کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

کوہاٹ میں درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر سپینہ تھانے کے قریب کارروائی کی جس کے دوران سوزوکی پک اپ سےاسلحہ برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پک اپ سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 123 ایس ایم جی، مختلف بورکے کارتوس اور میگزین شامل ہیں جب کہ اسلحہ درہ آدم خیل سے پشاور لے جایا جا رہا تھا۔