کوہلی نے ڈانسنگ اور گلوکاری کے بعد پینٹنگ بھی شروع کر دی

Kohli Painting

Kohli Painting

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے ڈانسنگ اور گلوکاری کے بعد اب پینٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔

آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی جس میں کوہلی پینٹنگ کر رہے ہیں، انھوں نے پہاڑ، ندی اور ایک ہٹ بھی بنایا۔

اس وقت نوجوان بیٹسمین اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اب تک وہ ریکارڈ 900 رنز بناچکے ہیں، انھوں نے تن تنہا اپنی ٹیم کو پلے آف میں پہنچایا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل گلوکاری اور ڈانس کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔