کوہلو: سڑک کنارے نصب بارودی سرنگیں برآمد

Land Mine

Land Mine

کوہلو (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگیں برآمد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے کالا ڈھاکہ میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کے لئے سڑک کے کنارے دو بارودی سرنگی بچھا رکھی تھیں۔

اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگیں برآمد کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا اور روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا جس کے بعد روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔